لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کے لیے انجلینا جولی اور دیگر کی ہمدردی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب انجلینا جولی اور دیگر کے مشکور ہیں، ہالی ووڈ اداکارہ اور دیگر گمنام ہیروز سیلاب کے دوران ان لاکھوں لوگوں کی آواز بنے جن کی زندگیاں اور ذریعہ معاش تباہ ہو چکے ہیں۔
Pakistan thanks Angelina Jolie, a special UN envoy, and other unsung heroes for becoming the voice of millions of people whose lives & livelihoods have been destroyed by raging floodwaters. We will forever remember their empathy & compassion for suffering humanity.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 22, 2022
سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے ملک کے دورے پر آنے والی ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے گزشتہ روز نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا سیلاب متاثرین میں بے شمار بچے بھی ہیں۔ ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔ متاثرین کو خوراک، شیلٹرز اور طبی سہولیات کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ اب بھی محفوظ نہیں۔ پہلے جب بھی پاکستان آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔ لیکن آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ نے بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی فوج سیلاب متاثرین کی مدد پر تعریف کی۔
I have never seen anything like this before and many times I came because of the generosity that Pakistani people shown to people of Afghanistan over the years as a host country.
— Angelina Joliee (@AngeIina_JoIiee) September 22, 2022
My heart is very very much with people at this time.
#AngelinaJolie | #FloodinPakistan pic.twitter.com/CPRTTIKW6a