سیلاب زدگان کی امداد کا مشن، امریکا میں مقیم ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید متحرک

Published On 28 September,2022 11:00 am

نیویارک: (دنیا نیوز)امریکا میں مقیم ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوشاں، طاہر جاوید نے واشنگٹن میں کانگریس اراکین سے ملاقات کی اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید نے فنانس کمیٹی کی چیئرمین کانگرین ویمن میکسین واٹر سے ملاقات کی، طاہر جاوید نے کانگریس اراکین اورسینیٹرز کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کانگریس میں بل لانے کا فیصلہ کیا گیا، اس سے پہلے بھی شیلا جیکسن کی سربراہی میں کانگریس کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔

طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین بہت برے حالات میں ہیں، امریکا میں کوششوں کے باوجود صرف 70 ملین کی امداد اکٹھی ہوسکی ہے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بڑی امداد کیلئے ایک بل لایا جائے گا اور بڑی رقم سیلاب متاثرین کو دی جائے گی، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کانگریس اراکین اورسینٹرز پرمشتمل سمال ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

کانگریس اراکین نےاتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کے سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑسکتے۔

ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو اورامریکامیں پاکستانی سفیرمسعود خان بھی شریک تھے۔
 

Advertisement