اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم بننے پر مبار کباد پیش کی۔
شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 28, 2022
وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 28, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہزاد خالد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر دفاع بننے پر بھی مبارکباد دی، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی تاریخی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔