لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 18 کتوبر 2022ء کو کرے گا۔
#ECP pic.twitter.com/71q9RkuVTJ
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) October 7, 2022
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے مختلف مراحل مکمل ہونے پر حکومت پنجاب کی بلدیاتی انتخابات کے قوانین میں بار بار ترامیم اور بلا جواز تاخیر پر نوٹس لیا گیا تاکہ صوبہ میں انتخابات کا انعقاد فوری یقینی بنایا جائے۔