آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان

Published On 21 October,2022 03:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں لوں گا، 5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی اور نئے آرمی چیف کا نام کچھ ہفتوں میں سامنے آجائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔