آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کا دورہ

Published On 02 November,2022 05:26 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے دورہ کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے ہیڈ کوارٹرز آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ (ASFC) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے استقبال کیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
 

 

Advertisement