لاہور: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے معیاری صحت کی سہولیات فلاحی نظام کی بنیادی خصوصیت ہے، یہ فوجیوں کے مورال کے لیے اہم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق الوداعی دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔ سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی دورے کے دوران ہمراہ تھیں۔ سی ایم ایچ پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔
بیان کے مطابق سی او اے ایس نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا، میجر جنرل محمد محسن قریشی کمانڈنٹ سی ایم ایچ نے انہیں جدید ترین صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی گئی کہ طبی سہولیات کی دیکھ بھال کی منصوبہ بندی عالمی بہترین طریقوں کے مطابق کی گئی ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال ہسپتال انتظامیہ کی توجہ کا مرکز ہے۔ سویلین اور مستحق مریضوں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مریضوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور مریضوں کے اٹینڈنٹ کے لیے متعلقہ سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا میڈیکل کور کی مختلف تنصیبات کا دورہ، آرمی چیف کو سی ایم ایچ میں عالمی میعار کی طبی سہولتوں کی فراہمی پر بریفنگ#DunyaNews #DunyaVideos pic.twitter.com/fJDTlKJI2Q
— Dunya News (@DunyaNews) November 19, 2022
سپہ سالار کو اکیڈمک سنٹر میں لائیو سرجری کے عمل کے ذریعے ڈاکٹروں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے نیا قائم کیا گیا کنٹرول روم بھی دکھایا گیا، جسے طبی طلبہ کو سرجری کے طریقہ کار کی بہتر تفہیم کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن اور قائم کیا گیا تھا۔
آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کی کوششوں کو سراہا جو مسلح افواج کے ارکان، اہل خانہ اور سویلین مریضوں کے لیے جدید ترین بحالی کی خدمات دیگر سہولیات کے علاوہ، شہدا فیملیز، سابق فوجیوں کے طبی سہولت مرکز، خون کے نمونے لینے، ادویات اور شہداء اور بزرگوں کے خاندانوں کو چیک اپ سمیت صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اپ گریڈ شدہ فارمیسی روزانہ 3000 مریضوں کی ادویات فراہم کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کے پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ کے نئے ٹریننگ بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ بعد ازاں نئے تعمیر شدہ فوجیوں کے گیسٹ رومز، آرمی ہیلپ سینٹر، آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈ شدہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ایم سی کے ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی ڈیوٹی اور یادگار کام کے لیے بے لوث لگن کی تعریف کی۔
صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں شامل کی جانے والی بے پناہ بہتری کو سراہتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے معیاری صحت کی سہولیات فوج کے فلاحی نظام کی بنیادی خصوصیت ہے اور فوجیوں کے مورال کے لیے اہم ہے۔