آرمی چیف، اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا معاملہ، وزیر خزانہ نے نوٹس لے لیا

Published On 21 November,2022 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاون خصوصی برائے محصولات کو تحقیقات کی خصوصی ہدایات جاری کردیں اور طارق پاشا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں، ٹیکس معلومات عام کرنا خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
 

Advertisement