صوبائی وزیر اسلم اقبال کی عمران خان سے ملاقات، راولپنڈی جلسے کی سکیورٹی پر بریفنگ

Published On 26 November,2022 01:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور لاہور اور دیگر اضلاع سے راولپنڈی روانہ ہونے والے قافلوں پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر نے عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی تک سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میاں اسلم اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کر رہی ہے، عام صاف شفاف انتخابات ہی واحد راستہ ہے جس سے ملک اوپر جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو ملک کی حقیقی آزادی کے لئے آج باہر نکلنا ہے، ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے سے نجات کے لئے اس وقت جدوجہد فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو رہی ہے۔
 

Advertisement