پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

Published On 03 December,2022 04:29 am

لاہور : (دنیا نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 65 کروڑ کے قریب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، یہ تعداد کل آبادی کا 10 فیصد ہے یعنی ہر 10 میں سے ایک شخص معذور ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ معذور افراد کی 80 فیصد تعداد مختلف ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہے جہاں انہیں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں۔

خیال رہے کہ معذور افراد کا عالمی دن منانے کا آغاز سال1992 میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کے لیے قرارداد پاس کر کے کیا گیا۔

Advertisement