اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست سے نااہلی کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن 9 جنوری کو سنائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 9 جنوری کو خود یا بذریعہ کونسل پیش ہونے کا کہا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، 29 مارچ 2018 کو اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل ہوا جسے سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر بحال کیا گیا تھا۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، اسحاق ڈار 27 ستمبر 2022 کو 5 سال بعد وطن واپس آئے تھے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔