لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن نے تیاری کر لی، ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل دوپہر 12 بجے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کریں گے، ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کو لاہور میں ہی رہنے کی ہدائت کر دی گئی۔