خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

Published On 01 February,2023 09:41 am

پشاور : (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے ہیں ۔

پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں سی این جی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے ، سی این جی اسٹیشنز کے سامنے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

صوبہ بھرمیں سی این جی اسٹیشن یکم جنوری سے بند کئےگئے تھے ، اسٹیشن بندش کا مقصد صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں سی این جی سٹیشنز کل سے ایک ماہ کیلئے بند

صوبائی حکومت نے سوئی گیس پریشر میں کمی کے سبب تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند کرانے کے نوٹی فکیشنز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
 

Advertisement