لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقریروں اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
جسٹس شمس محمود مرزا کل (جمعرات) کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ نے ہنگامہ آرائی میں ہلاکت کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا نے عمران خان کی اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے، بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کالعدم قرار دی جائے۔