نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی گریٹر اقبال پارک آمد، جشن بہاراں کی تقریب میں شرکت

Published On 10 March,2023 11:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گریٹر اقبال پارک آمد، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جشن بہاراں کی تقریب میں شرکت کی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے فنکاروں کی پر فارمنس کو سراہا، انہوں نے شاہی قلعہ کا بھی دورہ کیا وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شاہ برج دروازہ، شیش محل، دیوان عام اور شاہی قلعہ کے دیگر حصے بھی دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میٹرو بس سروس کا آغاز صبح 6 بجے سے کر دیا گیا

اس موقع پر ڈھول پارٹی کے فنکاروں نے سماں باندھ دیا، وزیر اعلیٰ نے فنکاروں کو بھرپور داد دی، محسن نقوی نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ، کمشنر اور والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور کی کاوشوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان سے قبل مفت آٹے کی فراہمی شروع کی جائے، محسن نقوی

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو شاہی قلعہ کی بحالی و تزئین و آرائش کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔
 

Advertisement