لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے اور گیدڑ فردِ جرم اور گرفتاری کے خوف سے حاضری لگائے بغیر عدالت سے دُم دبا کے بھاگ گیا! بزدل !۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں پولیس کاگرینڈ آپریشن ، پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار،اسلحہ برآمد
اس سے قبل مریم نواز کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اگر ضمانت پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سےگولیاں اور پٹرول بم کون برسا رہا ہے؟، یہ لوگ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک پٹرول بم اہلکاروں کی جانب پھینکا جا رہا ہے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا کہ جب سے اس دہشت گرد کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟ اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈرکہنا کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔