اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے دوران 30 زخمیوں کو پمز جبکہ 10 کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پمز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم میں 30 زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا گیا، زخمیوں میں 5 شہری اور 25 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں پچھلے دنوں جو ہوا وہ ریاستی دہشتگردی ہے، شیریں مزاری
ترجمان کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔
پولی کلینک انتظامیہ کے مطابق دس زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا، پولی کلینک لائے گئے تمام زخمی سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔