ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی 25 ویں کھیپ روانہ

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی 25 ویں کھیپ روانہ

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرخصوصی پرواز کے ذریعے موسم سرما کے مزید 1350 فیملی خیمے ترکیہ روانہ کئے گئے ہیں، آگ سے محفوظ خیموں کی (100 ٹن وزنی) 25 ویں کھیپ لاہور سے بھیجی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 11 مارچ کو خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کیا جبکہ پی آئی اے کے علاوہ پاک بحریہ کے بحری جہاز کے ذریعے بھی امدادی سامان ترکیہ بھیجا گیا ہے۔