عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

Published On 29 March,2023 02:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کی گئی قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس نے از خود نوٹس آئین کے آرٹیکل 184 کے سب سیکشن 3 کے تحت لیا، سپریم کورٹ سے متعلق بل کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو گا۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ یکم مارچ کا عدالتی فیصلہ تین دو کی اکثریتی رائے سے برقرار رہے گا، حکومت کو 90 روز کے آس پاس انتخابات کروانا ہوں گے۔

Advertisement