پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کی کابینہ نے صوبے میں فوری انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو صوبے میں امن و امان اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ اجلاس میں تمام وزراء و مشیر و معاونین فوری انتخابات نہ کرانے پر متفق نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا انتخابات کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراض عائد
ذرائع کے مطابق کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال میں انتخابات کرانا ناممکن قرار دیا، کابینہ اراکین نے کہا کہ صوبے میں معاشی بحران کا سامنا بھی ہے انتخابات کے لئے فنڈز تک نہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت بہت جلد الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر فوری انتخابات نہ کرانے سے آگاہ کرے گی۔