سپریم کورٹ: ججز کی گروپنگ کا تاثر ختم کرنے کیلئے آئندہ ہفتے کے بنچز تشکیل

Published On 13 April,2023 07:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں ججز کی گروپنگ کا تاثر ختم کرنے کیلئے آئندہ ہفتے کے بنچز تشکیل دے دیے گئے، انتخابات کیس میں اختلافی رائے دینے والے دو ججز چیف جسٹس کے بنچ میں شامل ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس کے بنچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس شاہد وحید بنچ نمبر دو میں مقدمات کی سماعت کریں گے، حافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں جسٹس شاہد وحید نے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ نمبر چار میں مقدمات سنیں گے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بنچ نمبر پانچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ساڑھے گیارہ بجے کے بعد 2 تین رکنی بنچز بھی مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال مندوخیل پہلے بنچ میں شامل جبکہ جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اطہر من اللہ دوسرے تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ 

Advertisement