عمران، اسد عمر اور فواد کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز سماعت کیلئے مقرر

Published On 14 April,2023 09:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان، مرکزی رہنما اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز سماعت کے لئے مقرر ہو گئے۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس بھی پیر کے روز سماعت کے لئے مقرر ہو گیا، الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ پیر کو کیسز کی سماعت کرے گا۔

پس منظر
گزشتہ سال اگست میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزامات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنسز کے دوران اپنے خلاف عائد ہونے والے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ، غلط بیانات و من گھڑت الزامات کا ذکر کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔

Advertisement