چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زمان پارک میں نماز عید کی ادائیگی

Published On 22 April,2023 12:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک لاہور میں نمازِ عیدالفطر ادا کی۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز، فیصل جاوید، مراد سعید کے علاوہ پی ٹی آئی کارکن بھی موجود تھے۔

نماز عیدالفظر کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کارکنان کے لئے زمان پارک میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا جبکہ آج رات قوالی نائٹ کا بھی پروگرام ہوگا۔