اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے خواتین رہنماؤں ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا اور پولیس دونوں تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کو نامعلوم مقام کی جانب لے کر روانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیری مزاری اور فلک ناز کی فوری رہائی کا حکم
شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد بیٹی ایمان زینب روتی ہوئی عدالت پہنچی، کمرہ عدالت میں موجود فواد چودھری کی اہلیہ نے گلے لگا کر دلاسہ دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو کچھ دیر قبل ہی رہا کرنے کے احکامات دیئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان مزاری نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا، میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے، اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو لے کر چلی گئی۔
Senator Falak Naz s family and I (& our lawyer) were waiting outside Adiala Jail to receive ama and Falak Naz. Islamabad Police arrested them from outside the jail while we were waiting outside the exit they told us to wait at. We have no idea where they have been taken.
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) May 16, 2023