کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے سیاسی کشیدگی ، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست کی مذمت کی، ملاقات میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ترقی وفاق کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز میں کمی اور پی پی ایل کے واجبات کی عدم ادائیگی کے مسائل درپیش ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی احساس محرومی کے شکار چھوٹے صوبوں کو اہمیت دیتی ہے، بلوچستان کے مالی مسائل کے لیے وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے بات کروں گا۔
— PPP Baluchistan (@PPPBaluchistan) May 18, 2023
دونوں رہنماؤں کی ایک سیاسی جماعت… pic.twitter.com/G0nBzz6pFB