کراچی : (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی پارٹی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا ۔
علی زیدی نے ایک ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں :سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا
علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے ہی سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔
9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کررہا ہوں : پی ٹی آئی رہنما علی زیدی#DunyaNews #PTI #ImranKhan #AliZaidi pic.twitter.com/WXaITr2H4b
— Dunya News (@DunyaNews) May 27, 2023
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے کام کریں گے اور باہر سے سرمایہ کاری لائیں گے ، سیاست کو خیر باد کہتا ہوں، پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد سے عمران خان کے قریبی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔