لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی حکومت میں ہم خیال چھینہ گروپ نے بھی عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سابق صوبائی وزیر ملک غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ہم خیال چھینہ گروپ نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم خیال چھینہ گروپ میں سابق صوبائی وزراء اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کے 19 ٹکٹ ہولڈرز بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے نادیہ عزیز کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق چھینہ گروپ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرے گا، سابق صوبائی وزیر ملک غضنفر عباس چھینہ نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہم خیال چھینہ گروپ کے رہنماؤں کو لاہور بلا لیا ہے، ہم خیال چھینہ گروپ کا اہم اجلاس پیر کی شام چھینہ ہاؤس لاہور میں ہوگا۔