لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنماؤں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کے سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ پر ہوئی، اس موقع پر سینئر سیاستدان اسحاق خاکوانی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری، شعیب صدیقی، سعید اکبر نوانی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران جہانگیر ترین اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اس میں اپنے سیاسی کردار کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔