جیل میں خواتین سے کسی قسم کی بد سلوکی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انوش مسعود

Published On 29 May,2023 06:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے کہ جیل میں خواتین سے کسی قسم کی بد سلوکی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر انوش مسعود چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے سب خواتین سے باری باری ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ سے ملاقات ہوئی ہے، جن جن کو میڈیکل مسائل ہیں، سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ: عدالت کا ملزموں کی حراست ملٹری حکام کو دینے کا حکم

خاتون ایس ایس پی نے کہا کہ یہاں 24 گھنٹے فی میل میڈیکل آفیسرز موجود ہوتی ہیں، یہاں کوئی مرد داخل ہی نہیں ہو سکتا، ہمارے لیے یہاں موجود ساری خواتین اہم ہیں، ہماری دوسری خواتین سے بھی ملاقات ہوئی ہے، تمام خواتین یہاں بالکل ٹھیک ہیں ان کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہے۔

انوش مسعود چودھری نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو ہمارے پاس آئے ہوئے دو تین دن ہوئے ہیں، سپیشلسٹ گائنا کالوجسٹ بھی یہاں موجود ہیں، یہاں لائبریری موجود ہے، صاف پانی موجود ہے، کسی کو کپڑوں کی ضرورت پڑ رہی ہے تو ہم نے منگوا کر دیئے ہیں۔

Advertisement