کراچی : ( دنیا نیوز ) اقوام متحدہ کے وفد نے سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور سے خصوصی ملاقات کی اور یو این او ڈی سی کیساتھ حکومت سندھ کو منشیات، جرائم اور دہشتگردی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران فریال تالپور نے ملک میں قانون کی حکمرانی کے حصول اور انسانی حقوق کےفروغ کیلئے یو این او ڈی سی کے صنفی جوابدہ پروگرام کی تعریف کی۔
اس موقع پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بحالی مراکز میں منشیات کے خاتمے کیلئے موثر اور کامیابی سے پروگرام چلائے جارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کو ہر شعبے میں مضبوط اور مرکزی دھارے میں لانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔