کرپشن کیس : چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

Published On 02 June,2023 08:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) ڈرامائی انداز میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

 اینٹی کرپشن پولیس سخت سکیورٹی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی ، انہیں سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

قبل ازیں  سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الٰہی سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو کل اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ چودھری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ان کیخلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔

 

Advertisement