وسطی پنجاب کے درجنوں سیاستدان کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

Published On 09 June,2023 11:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب کے سیاسی محاذ پر مزید سرگرم ہو گئے ہیں، وسطی پنجاب کے 25 سے زائد سیاستدان کل آصف زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا، وسطی پنجاب کی قیادت نے آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کے لئے 25 سے زائد سیاستدانوں کی لسٹ دے دی، پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالوں کی لسٹ "دنیا نیوز" نے حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری سمیت دیگر افراد کیخلاف 4 ریفرنسز نیب کو واپس

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید، جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے 25 سے زائد لوگوں کو لے کر بلاول ہاؤس جائیں گے، جہاں آصف علی زرداری انہیں پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔

فہرست کے مطابق این اے 96 میانوالی سے رانا عزیز الرحمان اور این اے 97 بھکر سے ملک امجد اعوان کل پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، پی پی 24 چکوال سے خالدہ پروین اور پی پی 82 خوشاب سے ملک اظہر اعوان بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔

این اے 77 نارووال سے طارق منظور، پی پی 109 فیصل آباد سے بشارت علی رندھاوا، پی پی 122 کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے میاں فرید عباس کاٹھیا اور این اے 78 نارووال سے راشد محمود خان بھی پی پی پی میں جانے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن جیتنے پر آصف زرداری، بلاول بھٹو کی ضیا القمر کو مبارکباد

این اے 93 خوشاب سے ملک علی سانول، پی پی 23 تلہ گنگ چکوال سے قاضی محمد الطاف، این اے 95 میانوالی سے ملک امیر خان اور پی پی 96 چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النسا، پی پی 174 کوٹ رادھا کشن سے وقار حاکم علی اور پی پی 172 لاہور سے رانا صفدر دلشاد بھی پی پی پی میں شامل ہو جائیں گے۔

پی پی 135 شیخوپورہ سے چودھری لیاقت علی اور پی پی 1 اٹک سے طارق نواز بھی پی پی پی میں شامل ہونے کو تیار ہیں، پی پی 4 اٹک سے ملک ریاست علی پی پی 184 اوکاڑہ احمد حسن جندیکا اور این اے 87 نعیم الدین سیالوی بھی پی پی پی میں شامل ہو جائیں گے۔

Advertisement