واشنگٹن: (دنیا نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، پاکستان افسر ظہیر احمد کو ٹی آئی پی ہیرو ایوارڈ 2023ء سے نوازا گیا ۔
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ پانے والے پاکستانی ظہیر احمد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ، ایف آئی اے کے انسانی سمگلنگ یونٹ کے 5سال ڈائریکٹر رہے ۔
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) June 16, 2023
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ظہیر احمد نے انتھک کام کیا، انکی کاوشوں سے اینٹی ٹریفکنگ، اینٹی اسمگلنگ قوانین بنے جبکہ ان کی کوششوں سے متعدد گرفتاریاں اور سزائیں بھی ہوئیں۔
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) June 15, 2023
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی صورتحال سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی جاتی ہے، تازہ رپورٹ میں 24 ممالک کو انسانی سمگلنگ کے حوالے سے کی گئی تین درجہ بندیوں میں نچلے درجے میں شامل کیا گیا ہے۔