لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے انٹرا پارٹی انتخابات کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی الیکشن کی رپورٹ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کروائی گئی، مسلم لیگ ن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات ایک سال سے زائد عرصہ کی تاخیر سے کرائے گئے۔
رپورٹ میں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چھ عہدوں کیلئے بلا مقابلہ انتخابات ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی صدر میاں شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے، سیکرٹری فنانس اسحاق ڈار اور انفارمیشن سیکرٹری مریم اورنگزیب بلامقابلہ منتخب ہوئیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے بروقت انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق درخواست زیر سماعت ہے۔