پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل، فریقین سے جواب طلب

Published On 27 June,2023 12:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سیشن کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور سیشن کورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر رکھی ہے، پرویز الہٰی کیخلاف ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ عجلت میں دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ سے سابق وزیراعلیٰ کا جسمانی ریمانڈ مزید تفتیش کے لیے مانگا گیا تھا، عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔