پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں خالی نشستوں پر 27 اگست کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
خیبرپختونخوا 21 اضلاع میں 65 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں میں خالی نشستوں پر 27 اگست کو ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پشاورمیں 6 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلزپر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔
مردان میں 9 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلزپر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے، چارسدہ 5، ضلع خیبرمیں 2 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے، کوہاٹ 2 اور بنوں 5 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلزپرضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔
لکی مروت 3 اورڈی آئی خان میں 7 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلزپر ضمنی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، ٹانک 1، ایبٹ آباد 1 اور بٹگرام میں 4 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ہری ہور1، تورغر1 اور سوات میں 3 خالی نیبرہوڈویلج کونسلزپرضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔
شانگلہ 2، ملاکنڈ میں 1، دیراپر4، دیرلوئر3 اورباجوڑمیں خالی نیبرہوڈویلج کونسلزپر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے، خیبرپختونخوا کےضمنی انتخابات کے لئے کل 256 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے، پولنگ سٹیشن میں 102 مردانہ، 89 زنانہ اور 65 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔
256 پولنگ سٹیشنوں میں کل 798 پولنگ بوتھ قائم گئے گئے، مجموعی ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 85 ہزار8 سو35 ہے، رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 8 ہزار9 سو 64 مرد جبکہ 1 لاکھ 76 ہزار 8 سو 71 خواتین ووٹرزشامل ہیں، 256 پولنگ سٹیشنزمیں 159 حساس ترین،84 حساس جبکہ 13پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا۔