لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نیب نے غیرقانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری ڈالی، نیب نے انکوائری کو بھی انویسٹی گیشن میں غیرقانونی طورپراپ گریڈ کیا، نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔
پرویز الہٰی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قراردے، عدالت کسی بھی خفیہ مقدمےمیں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔