بحری جنگی منصوبوں کو قومی سلامتی پالیسیوں سے ہم آہنگ کیا جائے، نگران وزیراعظم

Published On 30 August,2023 08:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بحری جنگی منصوبوں کو فوجی، قومی سلامتی کی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کراچی میں ہونے والی پاکستان نیوی کی جنگی گیم شمشیرِ بحر نہم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وزیراعظم کی آمد پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

نگران وزیر اعظم نے خطاب میں بحری جنگی منصوبوں کو فوجی اور قومی سلامتی کی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا، انوارالحق کاکڑ نے فورس کمانڈرز کی سوچ، صلاحیت اور جنگی بصیرت کی تعریف کی، وزیر اعظم نے سی پیک اور گوادر پورٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی۔

نگران وزیراعظم نے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) نے جنگی کھیل کے مقاصد کا خاکہ پیش کیا۔