کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بنوں میں فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے فوج کے شہید جوانوں کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے جوانوں کو قوم کبھی نہیں بھول سکتی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر کے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ختم کیا جائے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بنوں میں فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم اور ملک کے دشمن ہیں، فوجی جوانوں پر خود کش حملہ کرنے والوں کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لایا جائے، بلاول بھٹو زرداری نے مادر وطن کیلئے شہید ہونے والے جوانوں کو نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔