مالی سال 2023-24ء کیلئے دیت کی مالیت کا اعلان کر دیا گیا

Published On 04 September,2023 07:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے مالی سال 2023-24 کیلئے دیت کی مالیت کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق موجودہ مالی سال دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کی گئی ہے، دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے مساوی ہے۔

وزارت خزانہ نے سال 2023-24 کیلئے دیت کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، گزشتہ مالی سال دیت کی رقم 43 لاکھ 18 ہزار 524 روپے مقرر کی گئی تھی۔