پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد بادشاہ خان افغانستان میں ہلاک

Published On 12 September,2023 06:00 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نور ولی کا دست راست دہشت گرد کمانڈر بادشاہ خان ہلاک ہو گیا۔

دہشت گرد بادشاہ خان بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا، بادشاہ خان پاکستان کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

بتایا گیا ہے کہ کمانڈر بادشاہ خان پاکستان فورسز پر دہشت گردانہ کارروائیوں میں شامل تھا۔