عمر عطا بندیال کے جانے پر کل ہم یوم نجات منا رہے ہیں: عطا تارڑ

Published On 15 September,2023 06:21 pm

لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمر عطا بندیال نے جاتے جاتے لاڈلے کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تاڑر نے کہا ہے کہ ہماری لیڈر شپ تو بھگت چکی ہے، انہیں یہ نہیں پتا ہمارے زیادہ تر کیسز کا پہلے ہی میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم کالعدم قرار، عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے کیسز بحال

عطا تاڑر نے کہا کہ نواز شریف و دیگر نے توشہ خانہ سے تحائف لے کر بیچے نہیں، عمر عطا بندیال کے جانے پر کل ہم یوم نجات منا رہے ہیں۔