اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرٹی قانون کے تحت ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے فیصلے کیلئے دو ہفتے کا وقت دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ اسلام آباد میں چیرٹی قانون کے تحت رجسٹریشن کیس کی سماعت کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا جو کام ہے وہ کرنے سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ نے رجسٹریشن نہیں کرنی تو بتا دیں اور اس کا نام بھی لکھ دیں جو رجسٹریشن کرنے سے روک رہا ہے۔
عدالت نے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے فیصلے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔