مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر بار کونسل نے 9 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سیکرٹریٹ نے سرکلر جاری کر دیا، سرکلر کے مطابق وکلاء 9 اکتوبر کو عدالتوں میں حاضر نہیں ہوں گے۔
سرکلر میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں مہنگائی، بیروزگاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ، اضافی بلوں اور ٹیکسز کے خلاف شہریوں کا احتجاج جائز ہے، حکومت کو تین دن میں جائز مطالبات پورے کرنے کا وقت دیا تھا، شہریوں کے جائز مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا۔
جاری کردہ سرکلر میں مزید کہا گیا کہ 9 اکتوبر کو وکلاء مکمل ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں بسلسلہ پیروی مقدمات پیش نہیں ہوں گے۔