بقایا جات کی عدم ادائیگی: نجی کمپنی کا پشاور بی آر ٹی کی سروس معطل کرنے کا عندیہ

Published On 12 October,2023 04:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) نجی کمپنی نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پشاور بی آر ٹی کی سروس معطل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

نجی کمپنی نے ٹرانس پشاور کو خط میں مطالبہ کیا بی آر ٹی کے 56 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں، بقایا جات فوری طور پر ادا کئے جائیں، بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 19 اکتوبر سے سروس معطل کردی جائے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے نجی کمپنی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نجی کمپنی کے بی آر ٹی کے ذمے بقایا جات ہیں، بقایاجات کی ادائیگی کے لئے محکمہ خزانہ سے بات چیت جاری ہے، امید ہے محکمہ خزانہ سے فنڈ جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔