پشاور: (دنیا نیوز) ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ 26 نومبر کو 11 شہروں میں ہو گا، داخلے کے خواہشمند 40220 طلبا و طالبات ٹیسٹ میں شریک ہوں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ نقل کو خارج ازمکان قرار دینے کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ٹیسٹ صبح 10 بجے شروع اور ڈیڑھ بجے ختم ہوگا۔
وی سی کے ایم یو کے مطابق پچھلے ٹیسٹ میں پکڑے جانے والے 219 طلبہ کو عدالت نے اس ٹیسٹ کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔