سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 نومبر تک ملتوی

Published On 21 November,2023 11:12 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

کیس کی سماعت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل آئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی اڈیالہ جیل آئی تھیں۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت بھی بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی، گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے گواہان کو بھی پیش نہیں کیا گیا تھا۔