لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کا مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
پارلیمانی بورڈ میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز، رانا تنویر شامل ہوں گے، احسن اقبال، حمزہ شہباز، غلام دستگیر، چودھری شیرعلی، رانا ثنا اللہ بھی بورڈ میں شامل ہوں گے، پرویز رشید، سعد رفیق، ایاز صادق، جاوید لطیف، اقبال ظفر جھگڑا بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 27, 2023
35 رکنی پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا، قائد ن لیگ نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری کے بعد چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سردار یعقوب ناصر، کیپٹن (ر) صفدر، طارق فضل، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ میں عطا تارڑ، مریم اورنگزیب کو بھی شامل کیا گیا۔