فواد چودھری جیل سے الیکشن لڑیں گے، مہم میں خود چلاؤں گی: حبا

Published On 13 December,2023 02:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ فواد چودھری جیل سے الیکشن لڑیں گے، مہم کل سے میں خود چلاؤں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ فواد چودھری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی موجودگی میں فیصل چودھری کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، ان کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔

حبا فواد نے بتایا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی آج ملتوی ہو گئی، کیس کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی بہت چل کر جیل کے اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو ان مسائل کو بھی دیکھنا پڑے گا۔