کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔
مقبول باقر نے کہا کہ یہاں اس ادارے کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں، کراچی شہر کے لئے ایک نئے جدید ترین ہسپتال کا یہ منصوبہ ہے، کراچی میں صحت کی ضروریات بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اس ہسپتال کے شامل ہونے سے موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہسپتال کا قیام کراچی کے عوام کی صحت اور خوشحالی کے لئے اجتماعی لگن کی عکاسی ہے، ہمیں مسلسل نئے چیلنجز کا سامنا ہے، ہسپتال محض اینٹوں اور مارٹر کا ڈھانچہ نہیں ہے، ہسپتال امید، ہمدردی اور شفاء کی علامت ہے۔